تلنگانہ
تلنگانہ: جیولری شاپ میں 18 کلو سونے کے زیورات کی چوری
چوروں نے نصف شب کے بعد دکان کی پچھلی دیوار میں نقب زنی کر کے اندر داخل ہو کر دوسری سمت کا شٹر توڑتے ہوئے تقریباً 18 کلوگرام سونے کے زیورات کی چوری کرلی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع مستقرمیں جیولری شاپ میں 18 کلو سونے کے زیورات کی چوری کی واردات پیش آیی۔
چوروں نے نصف شب کے بعد دکان کی پچھلی دیوار میں نقب زنی کر کے اندر داخل ہو کر دوسری سمت کا شٹر توڑتے ہوئے تقریباً 18 کلوگرام سونے کے زیورات کی چوری کرلی۔
صبح جب دکان کھولی گئی، تب دکان مالک کو چوری کا پتہ لگا ۔ فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور کلوز ٹیم کے علاوہ ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کر دی ۔
اس واردات سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ، پولیس تمام زاویوں سے جانچ کر رہی ہے۔