جرائم و حادثات

تلنگانہ:ضلع میدک میں کیلے کے لوڈ سے لدی لاری الٹ گئی

تلنگانہ کے ضلع میدک کے توپران میں کیلے کے لوڈ سے لدی لاری الٹ گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک کے توپران میں کیلے کے لوڈ سے لدی لاری الٹ گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

یہ حادثہ آج صبح ضلع کی قومی شاہراہ 44کے قریب اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری الٹ گئی۔

اس حادثہ کے ساتھ ہی بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔تقریبا ایک کلومیٹر تک گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے وہاں سے لاری کو ہٹاتے ہوئے اس روٹ کو ٹریفک کے لئے بحال کیا۔

اس حادثہ میں کسی کی ہلاکت یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔