تلنگانہ

تلنگانہ: اندرماں مکانات اسکیم سے متعلق تمام تفصیلات اب آن لائن دستیاب ہوں گی

ہاؤسنگ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر وی پی گوتم کے مطابق اندراماں مکانات کی سرکاری ویب سائٹ میں تبدیلیاں کر دی گئی ہیں، جن کے تحت استفادہ کنندگان کی فہرست، مکان کی تعمیر کی پیش رفت، بلوں کی ادائیگی کی صورتحال سمیت تمام تفصیلات آن لائن حاصل کی

حیدرآباد: اندرماں مکانات اسکیم سے متعلق تمام تفصیلات اب آن لائن دستیاب ہوں گی۔حکومت نے شفافیت کو فروغ دیتے ہوئے استفادہ کنند گان کو اپنے مکان سے متعلق مکمل معلومات براہِ راست دیکھنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حکومت کی انہدامی کارروائی، پارٹی، متاثرین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی: ہریش راؤ
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

ہاؤسنگ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر وی پی گوتم کے مطابق اندراماں مکانات کی سرکاری ویب سائٹ میں تبدیلیاں کر دی گئی ہیں، جن کے تحت استفادہ کنندگان کی فہرست، مکان کی تعمیر کی پیش رفت، بلوں کی ادائیگی کی صورتحال سمیت تمام تفصیلات آن لائن حاصل کی

جا سکیں گی۔ اس سہولت کے بعد مستفیدین کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔


عوام کی آسانی کے لیے ویب سائٹ کو تلگو، انگریزی، اُردو اور ہندی زبانوں میں پیش کیا گیا ہے تاکہ کوئی لسانی رکاوٹ نہ ہو۔

اس اسکیم کے تحت ریاست بھر میں تقریباً 3 لاکھ مکانات کی منظوری دی گئی ہے اور ان کے تعمیراتی کام مختلف مراحل میں جاری ہیں۔

مکان کی نشاندہی سے لے کر بنیاد، دیواروں کی تعمیر اور چھت ڈالنے تک ہر مرحلے کی تفصیل آن لائن اپ لوڈ کی جا رہی ہے۔ انہی معلومات کی بنیاد پر استفادہ کنندگان کو چار قسطوں میں 5 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔