حیدرآباد

نئے سکریٹریٹ کامپلکس کا 18 جنوری کو افتتاح

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ٹی آر ایس حکومت نے قدیم سکریٹریٹ کو منہدم کراتے ہوئے عصری تقاضوں سے لیس انٹیگریٹیڈ سکریٹریٹ کامپلکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

حیدرآباد۔: تلنگانہ کے نئے انٹگریٹیڈ سکریٹریٹ کامپلکس کے افتتاح کیلئے تاریخ کو قطعیت دے دی گئی۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ٹی آر ایس حکومت نے قدیم سکریٹریٹ کو منہدم کراتے ہوئے عصری تقاضوں سے لیس انٹیگریٹیڈ سکریٹریٹ کامپلکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اب سکریٹریٹ کامپلکس کے تقریباً کام مکمل ہوچکے ہیں جس کے بعد حکومت نے افتتاح کیلئے تاریخ اور وقت کو قطعیت دے دی۔ 18 جنوری 2023 کو سکریٹریٹ کی نئی عمارت کا افتتاح ہوگا اور اسی دن سے نئی عمارت سے کام کاج کا آغاز ہوگا۔

دفتر چیف منسٹر سے وزارت عمارات و شوارع اور عمارت کی تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کردہ کمپنی شاپورجی پالونجی کو 18 جنوری تک تمام کاموں کو مکمل کرلینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

چھ منزلہ سکریٹریٹ عمارت کا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا۔