تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات۔حکمت عملی کے تحت امیدواروں کا اعلان تاخیر سے کیا جائے گا:کشن ریڈی

مرکزی وزیرسیاحت و تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ انتخابی حکمت عملی کے تحت امیدواروں کا اعلان تاخیر سے کیا جائے گا تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ امیدواروں کا انتخاب 50 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیرسیاحت و تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ انتخابی حکمت عملی کے تحت امیدواروں کا اعلان تاخیر سے کیا جائے گا تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ امیدواروں کا انتخاب 50 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

انہوں نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے تلنگانہ میں چار ٹرین خدمات کی توسیع کو جھنڈی دکھا ئی۔

اس موقع پر کشن ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پہلے ہی دو بار تلنگانہ کا دورہ کر چکے ہیں۔ مرکزی وزراء اور بی جے پی لیڈر جلد ہی انتخابی مہم کے لیے تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ عوام چاہتے ہیں کہ بی جے پی اقتدار میں آئے۔ مرکز ی حکومت نے ریاست میں ریلوے کے پراجکٹس پر ہزاروں کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ حیدرآباد میں ایک نیا ریلوے ٹرمینل قائم کیاجانے والا ہے۔

چرلہ پلی ریلوے ٹرمنل کا آغاز جنوری میں ہوگا۔ایم ایم ٹی ایس کے دوسرے مرحلہ کے کام بھی جلد مکمل کئے جائیں گے۔ ریاستی حکومت تعاون کرتی ہے تو ایم ایم ٹی ایس کی توسیع یادادری تک کی جائے گی۔

ریلوے بورڈ نے ایم ایم ٹی ایس کے دوسرے مرحلہ کے لیے فنڈز کی منظوری دی ہے۔ اگر ریاستی حکومت تعاون کرے تو ہم تیزی سے کام مکمل کریں گے۔