تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات،کانگریس کے بائیں بازو اور بی ایس پی سے اتحاد کی توقع

جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں تلنگانہ کانگریس کی جانب سے حکمت عملی میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔

حیدرآباد: جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں تلنگانہ کانگریس کی جانب سے حکمت عملی میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس۔ بی ایس پی اتحاد پارٹیوں کی مرضی: کشن ریڈی
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج

کانگریس پارٹی اس مرتبہ بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی توقع کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بی ایس پی کو بھی اس اتحاد میں جگہ دینے کے بارے میں غور کی اطلاع ہے۔

کانگریس پارٹی کی ریاستی قیادت کی جانب سے بائیں بازو کی دو اہم جماعتوں سی پی آئی، سی پی ایم کے ساتھ ساتھ بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔

سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکااس بات چیت کی قیادت کریں گے۔بتایا جاتا ہے کہ کانگریس ہائی کمان نے اس بات چیت کی ذمہ داری بھٹی وکرامارکا کو دی ہے۔

اس ا یکشن پلان کے ساتھ حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔