تلنگانہ

تلنگانہ: ضلع عادل آبادمیں ریچھ خشک کنویں میں جاگرا

اس سلسلہ میں عوام کو ہدایت دی گئی کہ وہ جنگلی جانوروں سے اچانک آمنا سامنا کرنے سے گریز کریں، اور جنگلاتی علاقوں میں مویشی چَرانے یا ایندھن جمع کرنے کے لیے تنہا جانے کے بجائے گروپ کی شکل میں جائیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے بوتھ منڈل میں جنگل سے بھٹک کر خوراک کی تلاش میں نکلنے والا ایک ریچھ اتفاقاً کھلے کھیت کے ایک خشک کنویں میں جا گرا، جسے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مقامی دیہاتیوں کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد

محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق بعض اوقات جنگلی جانور خوراک اور پانی کی تلاش میں جنگلات سے باہر نکل آتے ہیں۔

اس سلسلہ میں عوام کو ہدایت دی گئی کہ وہ جنگلی جانوروں سے اچانک آمنا سامنا کرنے سے گریز کریں، اور جنگلاتی علاقوں میں مویشی چَرانے یا ایندھن جمع کرنے کے لیے تنہا جانے کے بجائے گروپ کی شکل میں جائیں۔

حکام نے بتایا کہ مذکورہ ریچھ کو رسیوں اور چارپائی کی مدد سے کنویں سے باہر نکالا گیا اور کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد وہ واپس جنگل میں چلا گیا۔

دیہاتیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کھیتوں میں کسی جنگلی جانور کی موجودگی نظر آئے تو انہیں نقصان نہ پہنچایا جائے، بلکہ فوری طور پر محکمہ جنگلات کو اطلاع دی جائے۔