تلنگانہ
مس ورلڈ مقابلہ۔تلنگانہ کی ثقافت و سیاحت کو ملی نئی پہچان: وزیر سیاحت جوپلی کرشنا راؤ
تلنگانہ کے وزیر سیاحت و ثقافت جوپلی کرشنا راؤ نے کہا کہ مس ورلڈ جیسے عالمی مقابلوں کے انعقاد سے تلنگانہ کی ثقافتی شان و شوکت اور سیاحتی مقامات کو عالمی منظرنامے پر اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر سیاحت و ثقافت جوپلی کرشنا راؤ نے کہا کہ مس ورلڈ جیسے عالمی مقابلوں کے انعقاد سے تلنگانہ کی ثقافتی شان و شوکت اور سیاحتی مقامات کو عالمی منظرنامے پر اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں کے بعد ریاست میں سیاحتی شعبہ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں کے مربوط اور مسلسل اقدامات کے نتیجہ میں اس عالمی تقریب کو کامیابی ملی ہے۔