تلنگانہ

تلنگانہ: بائیک کوکارکی ٹکر۔ ایک شخص ہلاک ،دوسراشدیدزخمی

کاٹے پلی کے قریب پہنچنے پر پیچھے سے تیزی سے آ رہی ایک کار نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں سوامی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ، جب کہ پیچھے بیٹھا ویرا بابو زخمی ہو گئے۔ زخمی کو پہلے بھونگیر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں مزید علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں کار اور بائیک کے درمیان پیش آئے خوفناک حادثہ میں ایک شخص ہلاک، جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

یہ حادثہ ضلع کے موٹکونڈور منڈل کے کاٹے پلی کے قریب کل نصف شب کو اُس وقت پیش آیا جب ایک پللر گاؤں سے تعلق رکھنے والا سوامی اور مڈّی کنٹہ ویرا بابو بھونگیر سے بائیک پر اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔

کاٹے پلی کے قریب پہنچنے پر پیچھے سے تیزی سے آ رہی ایک کار نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں سوامی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ، جب کہ پیچھے بیٹھا ویرا بابو زخمی ہو گئے۔ زخمی کو پہلے بھونگیر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں مزید علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔

سوامی کو دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے اور وہ موٹکور میں ایک ٹریکٹر شوروم میں مینیجر کے طور پر کام کرتا تھا، جب کہ اس کی بیوی بھی اسی شوروم میں ملازمت کر رہی ہے۔ تاہم سوآمی کے ارکان خاندان نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ کوئی سادہ حادثہ نہیں بلکہ سوامی کی بیوی نے اسے قتل کروایا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے مبینہ جھگڑے چل رہے تھے۔ سوامی کے چچا ایلیا کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور اس کی بیوی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔