جرائم و حادثات

تلنگانہ:بائیک کو کار کی ٹکر۔ایک شخص ہلاک

تلنگانہ کے منچریال ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کے ناگاسمدرم میں اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار بائیک سے ٹکراگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کے ناگاسمدرم میں اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار بائیک سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
گنگا جمنی ثقافت کا عملی مظاہرہ، میدک میں قومی یکجہتی کی مثال قائم
تربیت، تفریح اور تخلیق کا حسین امتزاج،عیدگاہ اجالے شاہ سعیدآباد پر سی آئی او کے رنگا رنگ چلڈرن فیسٹیول کا انعقاد
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔

اس حادثہ میں بائیک سوارکے راجیش موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اس حادثہ کے ساتھ ہی کار کے ایربیلونس کھل گئے جس کے نتیجہ میں کار میں سوار افراد محفوظ رہے۔

اس حادثہ کے ساتھ ہی کار میں سوار افرادوہاں سے کار چھوڑ کر فرارہوگئے۔مقامی افراد نے بتایا کہ اس کار میں دو خواتین اورایک ڈرائیور تھا۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ ڈرائیور حالت نیند میں تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔