تلنگانہ
تلنگانہ: بائیک ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی۔ایک شخص ہلاک
تفصیلات کے مطابق، حمایت نگر گاؤں سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ چندرشیکھر منگل کی نصف شب حیدرآباد سے اپنی بائیک پر حمایت نگر جا رہا تھا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے معین آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق، حمایت نگر گاؤں سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ چندرشیکھر منگل کی نصف شب حیدرآباد سے اپنی بائیک پر حمایت نگر جا رہا تھا۔
جیسے ہی وہ مرگوانی پارک کے قریب پہنچا، اس کی بائیک بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی افراد فوری طور پر اسے قریبی خانگی اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔
اس واقعہ پر اس کے بیٹے سرینواس کمار کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔