اقوام متحدہ نے ہندوستانی امن بردار فوجی میجر رادھیکا سین کو ایوارڈ سے نوازا
گوٹیرس نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا "ہندوستان کی میجر رادھیکا سین کو ہماری 'یو این ملٹری جینڈر ایڈوکیٹ آف دی ایئر' نامزد کیے جانے پر مبارکباد۔ میجر سین ایک حقیقی رہنما اور مثالی شخصیت کی مالک ہیں۔

نئی دہلی: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ہندوستانی امن بردار فوجی میجر رادھیکا سین کو ‘یونائیٹڈ نیشنز ملٹری جینڈر ایڈووکیٹ آف دی ایئر’ ایوارڈ سے نوازا۔ مسٹر گوٹیرس نے میجر رادھیکا سین کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ‘ایک حقیقی رہنما اور رول ماڈل’ قرار دیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ میجر سین کا اعزاز ہندوستان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے اور ہندوستانی امن بردار دستے اپنی ثابت قدمی اور ہمت کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی میں اپنا اہم رول ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ’’ہندوستانی خواتین تمام محاذوں پر آگے بڑھ رہی ہیں – یہ ہندوستان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے ۔ ‘‘
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ہندوستانی امن بردار فوجی میجر رادھیکا سین کو ‘یو این ملٹری جینڈر ایڈووکیٹ آف دی ایئر’ کے اعزاز سے نوازا۔مسٹر جیسوال نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا "ہمارے امن بردار دستے اپنی ثابت قدمی اور ہمت کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی میں اپنا اہم رول ادا کر رہے ہیں۔”
مسٹر گوٹیرس نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا "ہندوستان کی میجر رادھیکا سین کو ہماری ‘یو این ملٹری جینڈر ایڈوکیٹ آف دی ایئر’ نامزد کیے جانے پر مبارکباد۔ میجر سین ایک حقیقی رہنما اور مثالی شخصیت کی مالک ہیں۔
مسٹر گوٹیرس نے کہا کہ "مونسکو کے ساتھ ان کی کامیابیاں خاص طور پر امن اور سلامتی میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہیں۔”
اقوام متحدہ نے یہ ایوارڈ میجر سین کو جمعرات کو اقوام متحدہ کے امن بردار فوجیوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران پیش کیا۔ اسی دن ہندوستانی امن بردار فوجی ہیرو دھننجے کمار سنگھ کو بعد از مرگ ‘داگ ہمرسک جولڈ میڈل’ سے نوازا گیا۔
ہندوستان اقوام متحدہ کی امن بردار فوج میں فوج کا دوسرا سب سے بڑا تعاون کرنے والا ملک ہے۔ اس کے پاس فی الحال 6,000 سے زیادہ فوجی اور پولیس اہلکار ہیں جو ابی، وسطی افریقی جمہوریہ، قبرص، جمہوریہ کانگو، لبنان، مشرق وسطیٰ، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور مغربی صحارا میں اقوام متحدہ کے آپریشنز میں تعینات ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ نائک دھننجے کمار سنگھ نے جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے استحکام مشن ( مونوسکو ) کے ساتھ کام کیا۔ میجر رادھیکا سین نے مونوسکو کے ساتھ بھی کام کیا ہے ۔