حیدرآباد

تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے بھوک ہڑتال ختم کردی

آج ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جاویڈکرنے کہاکہ کشن ریڈی نے بے روزگاروں کی جانب سے لڑائی لڑنے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت و تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی سابق مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکرنے لیمو کا جوس پلاتے ہوئے ان کی بھوک ہڑتال ختم کروائی۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: تلنگانہ میں بی آر ایس ایم ایل اے سمیت کئی پارٹی لیڈران گرفتار
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونا جمعیۃ علماء کی فطرت نہیں : حافظ پیر خلیق احمد
ہم مصیبتوں پر یشانیوں اور برے وقت کے باوجود اللہ سے شکوہ کرنے کی بجائے ہر حال میں اس کا شکر ادا کریں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

 گذشتہ روز کشن ریڈی نے تلنگانہ میں بے روزگاروں کے مسائل پر اندرا پارک میں 24 گھنٹے کی بھوک ہڑتال کی تھی شام 6 بجے کے قریب پولیس نے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ کر ان کو زبردستی طورپر بی جے پی کے ریاستی دفترمنتقل کردیاتھا۔

پولیس کے ساتھ مزاحمت پر کشن ریڈی معمولی طورپر زخمی ہوگئے تھے۔انہوں نے پارٹی کے دفتر میں بھوک ہڑتال جاری رکھی۔آج ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جاویڈکرنے کہاکہ کشن ریڈی نے بے روزگاروں کی جانب سے لڑائی لڑنے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے۔

 انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت نے تلنگانہ کے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔انہوں نے پولیس کو دھرنا کیمپ بھیجنے پر ریاستی حکومت پر شدید تنقید کی۔۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 100 دنوں میں حکومت کی بدعنوانی اور بے قاعدگیوں سے عوام کو آگاہ کرنے کے پروگراموں کو جاری رکھاجائے گا۔