تلنگانہ
تلنگانہ: بونال تقاریب کا آغاز
حیدرآباد سٹی پولیس نے مندر کے 2 کلومیٹر کے دائرہ میں ٹریفک پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ عوام کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔ 1600 سے زائد پولیس ملازمین سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔
حیدرآباد: سکندرآباد میں سری اُجین مہانکالی مندر میں بونال تقاریب کا آغازہوا۔ ان تقاریب کا اختتام پیر کو ہوگا۔ خواتین بھکتوں نے دیوی کو روایتی بونم پیش کیا، جو چاول، ہلدی اور سندور سے بھرا ہوا مٹی کا برتن ہوتا ہے۔
یہ عقیدت اور تحفظ کی علامت ہوتا ہے۔
حیدرآباد سٹی پولیس نے مندر کے 2 کلومیٹر کے دائرہ میں ٹریفک پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ عوام کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔ 1600 سے زائد پولیس ملازمین سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔