تلنگانہ

تلنگانہ: بس حادثہ۔بیٹیوں سے محروم باپ، معاوضہ کا چیک لینے کے دوران زارو قطار رونے لگا

اپنی تینوں بیٹیوں کو کھو دینے والے اس باپ کو تسلی دینا کسی کے بس میں نہیں۔ حکومت کی جانب سے ایلیاگوڑ کو ہر بیٹی کے لئے 7 لاکھ روپے جملہ 21 لاکھ روپے کا چیک بطور معاوضہ دیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیوڑلہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں اپنی تین بیٹیوں سے محروم باپ، حکومت کی جانب سے معاوضہ کی ادائیگی کے وقت اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکا اورزاروقطار رونے لگا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ
میوا کی جانب سے زیڈ ایچ مسعود کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب،اکتالیس سالہ تعلیمی خدمات کا بھرپور اعتراف
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

اس حادثہ میں 19افرادہلاک ہوگئے تھے جس میں تانڈور سے تعلق رکھنے والے ایلیا گوڑ کی تین بیٹیاں بھی شامل تھیں۔
اس حادثہ کے بعد ایلیاگوڑ کا پوراخاندان غم سے نڈھال ہوگیا تھا۔

اپنی تینوں بیٹیوں کو کھو دینے والے اس باپ کو تسلی دینا کسی کے بس میں نہیں۔ حکومت کی جانب سے ایلیاگوڑ کو ہر بیٹی کے لئے 7 لاکھ روپے جملہ 21 لاکھ روپے کا چیک بطور معاوضہ دیا گیا۔


چیک وصول کرتے وقت باپ زار و قطار رو پڑا۔ اس نے کہا کہ اس کی دوسری بیٹی ملازمت کرتی تھی اور ماہانہ 60 ہزار روپے کماتی تھی۔ باپ نے روتے ہوئے کہاکہ اب میری تینوں بیٹیوں کی کمائی ایک ساتھ ملی ہے کیا؟


یہ سن کر وہاں موجود ہر شخص کی آنکھیں نم ہو گئیں۔


ذرائع کے مطابق، تینوں لڑکیوں میں سے دو سائی پریا اور نندنی کوٹھی ویمنس ڈگری کالج میں زیرتعلیم تھیں، جبکہ تیسری لڑکی تانوشا ایم بی اے کر رہی تھی اور ساتھ ہی ملازمت بھی کرتی تھی۔


ان کے ارکان خاندان نے بتایا کہ تینوں لڑکیاں کالج کے لئے تاخیر ہونے کے باعث اسی بس میں سوار ہوئی تھیں جو حادثہ کا شکار ہوئی۔