تلنگانہ
تلنگانہ: بس کی ٹکر۔ خاتون جم ٹرینر ہلاک
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے رام چندرا پورم میں اتوار کے روز ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس کی ٹکر سے 26 سالہ خاتون جم ٹرینر کی موت ہوگئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے رام چندرا پورم میں اتوار کے روز ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس کی ٹکر سے 26 سالہ خاتون جم ٹرینر کی موت ہوگئی۔
مہلوک خاتون کی شناخت اوما مہیشوری کے طور پر کی گئی ہے جو بیرم گوڑہ کے ایک جم میں بطور ٹرینر کام کرتی تھی۔
تفصیلات کے مطابق اوما مہیشوری اپنے ٹو وہیلر پر جا رہی تھیں کہ بی ایچ ای ایل بس ڈپو کے قریب آر ٹی سی بس نے اس کی گاڑی کو ٹکر دے دی۔ یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ۔