جرائم و حادثات

تلنگانہ:کار، انووا سے متصادم ہوگئی۔دو افراد ہلاک

یہ حادثہ اوآرآر کی گیٹ نمبر6کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کارانووا گاڑی سے ٹکراگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی میڑچل او آرآرپر پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات

یہ حادثہ اوآرآر کی گیٹ نمبر6کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کارانووا گاڑی سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھاکہ ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ا س حادثہ میں مزید دو افراد شدیدزخمی ہوگئے۔

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

مہلوک کی شناخت ونستھلی پورم کے رہنے والے ریڈپا ریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔