تلنگانہ

تلنگانہ: شادی سے واپسی کے دوران گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی۔ 4افرادہلاک اور20 سے زائد زخمی

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ ٹراویلس کی بس، بارات کو لے جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور نے توازن کھودیا اوریہ بس سڑک کے کنارے کھڑی ایک لاری سے ٹکرا گئی۔

حیدرآباد: شادی سے واپسی کے دوران گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں 4افرادہلاک اور20 سے زائد زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے پرگی علاقہ کی قومی شاہراہ 163 کے قریب رنگا پور کے مقام پر آج صبح پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ ٹراویلس کی بس، بارات کو لے جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور نے توازن کھودیا اوریہ بس سڑک کے کنارے کھڑی ایک لاری سے ٹکرا گئی۔

اس حادثہ میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ملیش، سندیپ، بالامنی اور ہیم لتاکے طورپر کی گئی ہے۔

پولیس اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔

تمام مسافر رنگا ریڈی ضلع کے شاد نگر منڈل کے چندن ویلی گاؤں کے رہنے والے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔