تلنگانہ
تلنگانہ۔چھتیس گڑھ کی سرحد پر ہائی الرٹ کردیاگیا
تلنگانہ۔چھتیس گڑھ کی سرحد پر ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔چھتیس گڑھ میں ماونوازوں کے حملہ کے واقعہ کے بعد یہ چوکسی اختیار کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ۔چھتیس گڑھ کی سرحد پر ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔چھتیس گڑھ میں ماونوازوں کے حملہ کے واقعہ کے بعد یہ چوکسی اختیار کی گئی ہے۔
دوسری طرف قبائلیوں کی سب سے بڑی میڈارم جاترا میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات کی تعداد میں اضافہ دیکھاجارہا ہے جس کے پیش نظر تلنگانہ کے ضلع مُلگ کے ایس پی شبریس نے سیکوریٹی عملہ کو چوکس کردیا ہے۔
چھتیس گڑھ کے سکما میں ماونوازوں کے ساتھ ہوئے انکاونٹرمیں تین سیکوریٹی اہلکار ہلاک ہوگئے اور14سیکوریٹی عملہ شدید طورپر زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے رائے پور کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔