دہلی

چندرابابو کی گرفتاری، راج گھاٹ پر گاندھی جی کو تلگودیشم کا خراج

پارٹی کے قومی سکریٹری نارا لوکیش، تلگودیشم پرٹی کے ارکان پارلیمنٹ اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

حیدرآباد: اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو کی گرفتاری کے خلاف ریاست کی اہم اپوزیشن کے لیڈروں نے قومی دارالحکومت نئی دہلی کے راج گھاٹ پر خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
ہندو راشٹر کا تصور مہاتما گاندھی کے اُصولوں کے خلاف: نتیش کمار
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
تلگو دیشم پارٹی کے ایک کروڑ کارکنوں کو بیمہ کی فراہمی

پارٹی کے قومی سکریٹری نارا لوکیش، تلگودیشم پرٹی کے ارکان پارلیمنٹ اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے چندرابابو کی گرفتاری کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے اس گرفتاری کے خلاف احتجاجا سیاہ بیج لگائے اور خاموشی اختیار کی۔

انہوں نے لزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتوں کو غیر قانونی مقدمات کے ذریعہ ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر لوکیش جو چندرابابو کے فرزند بھی ہیں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ بدعنوانی اور آمرانہ حکمرانی کے خلاف مداخلت کرے۔

انہوں نے مرکز پر زوردیا کہ اے پی میں صدر راج نافذکیاجائے۔