تلنگانہ

امریکہ اور سوئٹزرلینڈ کے کامیاب دورہ کے بعدوزیراعلی تلنگانہ حیدرآباد پہنچ گئے

انہوں نے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں 21 ویں صدی کی قیادت کا خصوصی کورس مکمل کیا اور ریاست کے لئے بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کے معاہدہ بھی کئے۔ حیدرآباد واپسی کے فوراً بعد وہ بلدی انتخابات کی مہم اور دیگر سرکاری امور کا جائزہ لیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اپنے امریکہ اور سوئٹزرلینڈ کے کامیاب دورہ کے بعد اتوار یکم فروری کو حیدرآباد واپس پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد


انہوں نے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں 21 ویں صدی کی قیادت کا خصوصی کورس مکمل کیا اور ریاست کے لئے بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کے معاہدہ بھی کئے۔ حیدرآباد واپسی کے فوراً بعد وہ بلدی انتخابات کی مہم اور دیگر سرکاری امور کا جائزہ لیں گے۔

اپنے اس دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے پہلے ڈاوس (سوئٹزرلینڈ) میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کی اور اس کے بعد امریکہ میں ہارورڈ یونیورسٹی کے کینڈی اسکول سے 21 ویں صدی کی قیادت میں ایگزیکٹو ایجوکیشن سرٹیفکیٹ پروگرام مکمل کیا۔

انہوں نے ہارورڈ میں ہندوستانی نژاد طلبہء اور سابق طلبہء سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں تلنگانہ رائزنگ2047 کے ویژن کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے اور ریاست کی ترقی میں شراکت دار بننے کی ترغیب دی۔