تلنگانہ
وزیراعلی تلنگانہ نے ریاست بھر میں 65 ایڈوانسڈ ٹکنالوجی سنٹرس کا افتتاح کیا
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے آج صبح ریاست بھر میں 65 ایڈوانسڈ ٹکنالوجی سنٹرس (اے ٹی سی) کا افتتاح کیا۔ حیدرآباد کے قریب ملے پلی آئی ٹی آئی کیمپس میں ایڈوانسڈ ٹکنالوجی سنٹرس کا ورچوئل افتتاح بھی کیا گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے آج صبح ریاست بھر میں 65 ایڈوانسڈ ٹکنالوجی سنٹرس (اے ٹی سی) کا افتتاح کیا۔ حیدرآباد کے قریب ملے پلی آئی ٹی آئی کیمپس میں ایڈوانسڈ ٹکنالوجی سنٹرس کا ورچوئل افتتاح بھی کیا گیا۔
یہ اے ٹی سی سالانہ تقریباً 1.7 لاکھ نوجوانوں کو 6 طویل المدتی اور 23 مختصر المدتی ہنر ترقیاتی کورسس فراہم کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں وزرا پونم پربھاکر، سریدھر بابو، پی سرینواس ریڈی، وزیراعلیٰ کے مشیروی نریندرریڈی، پارلیمنٹ کے اراکین ملو روی، انیل کمار یادو، جی ایچ ایم سی کی میئر وجئے لکشمی، عوامی نمائندے اور سینئر عہدیدارموجود تھے۔ علاوہ ازیں، دیگر وزراء اور شخصیات مختلف اضلاع میں منعقدہ اس پروگرام میں شریک ہوئے۔