حیدرآباد

تلنگانہ کانگریس کی تادیبی کمیٹی کا اجلاس،کونڈامرلی برہم

حیدرآباد میں تلنگانہ کانگریس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں پارٹی کی تادیبی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر پارٹی لیڈرکونڈامرلی نے برہمی کااظہار کیا۔کونڈامرلی، ریاستی وزیر کونڈاسریکھا کے شوہر ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں تلنگانہ کانگریس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں پارٹی کی تادیبی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر پارٹی لیڈرکونڈامرلی نے برہمی کااظہار کیا۔کونڈامرلی، ریاستی وزیر کونڈاسریکھا کے شوہر ہیں۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت


یہ اجلاس تادبیی کمیٹی کے صدرنشین ملو روی کی صدارت میں ہوا۔ کونڈا مرلی گاندھی بھون پہنچے۔ کونڈا مرلی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی سے پہلے ہی وہ یہاں آ گیے ہیں۔ "


ورنگل ضلع میں کونڈا مرلی کے حالیہ بیانات پر ضلع کے ان کے مخالف گروپ نے اعلیٰ قیادت سے شکایت کی تھی۔ اس شکایت پر کونڈا مرلی پہلے ہی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف بیان کر چکے ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق مرلی کے معاملے پر کمیٹی کی جانب سے اجلاس میں فیصلہ کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کمیٹی میں ایم ایل اے انیردھ ریڈی اور ایم ایل اے کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کے معاملات پر بھی بحث ہونے کا امکان ہے۔