بی سی طبقات کو ریزرویشن کیلئے تلنگانہ کی کانگریس حکومت سنجیدہ:پونم پربھاکر
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی سی ریزرویشن بل کے لئے تمام جماعتوں نے اپنی مکمل تائید کا اعلان کیا تھا، مگر بی جے پی نے اسمبلی میں پہلے تائید کی اور بعد ازاں دہلی میں اسی بل کو سازشی طریقہ سے روک دیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ ریاست میں بی سی ریزرویشن کے نفاذ میں کانگریس حکومت پوری سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے قائدین، بی سی طبقات کو گمراہ کررہے ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی سی ریزرویشن بل کے لئے تمام جماعتوں نے اپنی مکمل تائید کا اعلان کیا تھا، مگر بی جے پی نے اسمبلی میں پہلے تائید کی اور بعد ازاں دہلی میں اسی بل کو سازشی طریقہ سے روک دیا۔
پونم پربھاکر نے سوال کیا کہ بی جے پی قائدین یہ بتائیں کہ بی سی طبقات کے ساتھ انصاف کے لئے اصل میں کیا کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب میں کانگریس پارٹی کی ہی جیت ہوگی۔ وزیر نے حلقہ کی ترقی میں سابقہ انتظامیہ کی غفلت کی نشاندہی کی اور کہا کہ اندراماں کینٹین کے ذریعہ غریبوں کو معیاری غذافراہم کی جائے گی اور حیدرآباد و جوبلی ہلز حلقہ کی ترقی کے لئے کانگریس حکومت پرعزم ہے۔