حیدرآباد
تلنگانہ کانگریس لیڈرسراونتی بی آرایس میں شامل
سراونتی نے کہا کہ بی آرایس میں شمولیت کا ان کا فیصلہ کافی سونچ سمجھ کر لیاگیا ہے۔ ایسی جگہ پر رہنے کی ضرورت نہیں ہے جہاں عزت نہ ہو۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کی لیڈر پی سراونتی نے آج تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس میں شمولیت اختیار کی جنہوں نے گذشتہ روز کانگریس سے استعفی دے دیاتھا۔ پارٹی کے کارگزار صدر اور وزیر تارک راما راو نے انہیں گلابی کھنڈوااڑھا کر پارٹی میں ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراونتی نے کہا کہ بی آرایس میں شمولیت کا ان کا فیصلہ کافی سونچ سمجھ کر لیاگیا ہے۔ ایسی جگہ پر رہنے کی ضرورت نہیں ہے جہاں عزت نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ وہ عہدہ کیلئے بی آرایس میں شامل نہیں ہوئی ہیں، تلنگانہ کی ترقی صرف اسی پارٹی سے ممکن ہے۔