تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر وراجیہ سبھا کے سابق رکن ڈی سرینواس چل بسے

تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر وراجیہ سبھا کے سابق رکن ڈی سرینواس چل بسے۔ وہ 76 سال کے تھے۔انہوں نے حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر کل رات تقریبا 3 بجے آخری سانس لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر وراجیہ سبھا کے سابق رکن ڈی سرینواس چل بسے۔ وہ 76 سال کے تھے۔انہوں نے حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر کل رات تقریبا 3 بجے آخری سانس لی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
کانگریس میں اندرونی اختلافات دورکرنے کمیٹی تشکیل
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

ان کے ارکان خاندان نے بتایا کہ سرینواس جو گزشتہ کچھ دنوں سے بیمارتھے، دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

سرینواس کے پسماندگان میں بیوی اور دو بیٹے ہیں، فی الحال ان کی لاش جوبلی ہلز میں واقع ان کے گھر میں رکھی گئی ہے جہاں کانگریس لیڈران اور اور کارکنان نے بڑی تعداد میں دیدار کیا۔ شام کو ان کی لاش کو نظام آباد کے پرگتی نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ منتقل کیا جائے گا۔

آخری رسومات اتوار کو ادا کی جائے گی۔سرینواس کی پیدائش 27 ستمبر 1948 کو نظام آباد ضلع میں ہوئی تھی۔ انہوں نے نظام کالج سے اپنی ڈگری مکمل کی۔ بعد میں وہ سیاست سے وابستہ ہوئے اور کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

وہ 1989 میں کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پرپہلی بار نظام آباد اربن سے اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ بعد ازاں انہوں نے 1999 اور 2004 میں ایم ایل اے کے طور پر کامیابی حاصل کی۔

1998 میں انہیں متحدہ اے پی، پی سی سی کا صدر مقرر کیا گیا۔انہوں نے 2004 اور 2009 میں متحدہ اے پی میں وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

وہ ریاست کی تقسیم کے بعد 2015 میں بی آر ایس میں شامل ہوئے اور راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر منتخب ہوئے۔سرینواس کی موت پر وزیراعلی تلنگانہ سی ایم ریونت ریڈی نے ان کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعلی نے ڈی سرینواس کی خدمات کو یاد کیااور کہا کہ ڈی سرینواس نے کانگریس پارٹی کے لئے طویل عرصے تک غیر معمولی خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈی سرینواس کانگریس کے کارکن سے بلندیوں پر پہنچے، وہ کئی سیاسی لیڈروں کے لیے رول ماڈل ہیں۔

کانگریس کے سینئر ترین لیڈر نے تلنگانہ تحریک اور کانگریس میں اپنے طویل سیاسی دور کے دوران بھی اپنی شناخت بنائی۔

a3w
a3w