تلنگانہ

کھمم میں سڑک حادثہ، نوجوان اور 18 ماہ کی نو زائیدہ ہلاک

اس حادثہ میں بی شیوا، 18ماہ کی نوزائیدہ آردھیا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ مورتی، ویبھوشدید زخمی ہوگئے۔ان تمام کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ڈاکٹرس کے مطابق راجو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کے ساتھ ساتھ 18ماہ کی نوزائیدہ ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے تروملایاپالم منڈل میں اُس وقت پیش آیا جب دو ٹووہیلرس متصادم ہوگئے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ چنتلاتانڈہ سے تعلق رکھنے والا 25سالہ شیوا، گذشتہ شب اپنی ٹووہیلر پر جارہا تھا کہ گول تانڈہ کا رہنے والا مورتی۔ویبھو، کے راجو، اس کی بیٹی ٹووہیلر پر جارہے تھے کہ دونوں ٹووہیلرس چلانے والوں نے اپنی گاڑیوں کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ گاڑیاں آپس میں متصادم ہوگئیں۔