تلنگانہ

تلنگانہ: ساہوکاروں کی ہراسانی سے تنگ جوڑے کی خودکشی

تفصیلات کے مطابق ضلع کے گائتری نگر کے رہنے والے سرینواس اور ممتا کے دو بیٹے روزگار کی تلاش میں خلیجی ممالک میں مقیم ہیں، جبکہ حال ہی میں ان کی بیٹی کی شادی انجام پائی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ساہوکاروں کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک جوڑے نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
نظام آباد میں کانسٹیبل پرمودکا قتل، پیشہ ور چور ریاض فرار
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

تفصیلات کے مطابق ضلع کے گائتری نگر کے رہنے والے سرینواس اور ممتا کے دو بیٹے روزگار کی تلاش میں خلیجی ممالک میں مقیم ہیں، جبکہ حال ہی میں ان کی بیٹی کی شادی انجام پائی تھی۔

والدین کی صحت بگڑنے اور ساہوکاروں کے بڑھتے دباؤ کے سبب وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق ساہوکاروں کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ہو کر دونوں نے پھانسی لے لی۔

ان کے ارکان خاندان کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔