تلنگانہ

تلنگانہ:سی پی آئی ماوسٹ لیڈر بنڈی پرکاش کی ڈی جی پی کے سامنے خودسپردگی

تلنگانہ میں سینئر سی پی آئی (ماؤسٹ) لیڈروریاستی کمیٹی کے رکن بنڈی پرکاش عرف پربھات نے منگل کے روز تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس بی شیودھر ریڈی کے سامنے مبینہ طور پر خودسپردگی اختیار کر لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سینئر سی پی آئی (ماؤسٹ) لیڈروریاستی کمیٹی کے رکن بنڈی پرکاش عرف پربھات نے منگل کے روز تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس بی شیودھر ریڈی کے سامنے مبینہ طور پر خودسپردگی اختیار کر لی۔

متعلقہ خبریں
جھارکھنڈ کے ضلع مغربی سنگھبوم میں این آئی اے کی تلاشیاں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش


پولیس کے مطابق پرکاش گزشتہ 45 برسوں سے ماؤسٹ تحریک سے وابستہ رہے ہیں اور انہوں نے پارٹی کی تنظیمی ساخت میں کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ حال ہی میں وہ نیشنل پارک ایریا آرگنائزر کے طور پر کام کر رہے تھے، جو ماؤسٹ نیٹ ورک میں ایک انتہائی اہم اور حکمت عملی پر مبنی عہدہ سمجھا جاتا ہے۔


روپوش تحریک میں شامل ہونے سے قبل بنڈی پرکاش مزدور یونینوں میں سرگرم تھے اور انہوں نے سنگارینی ورکرس یونین کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔