تلنگانہ
تلنگانہ: شدید بارش کے سبب نرمل ضلع کے تالاب کے پشتہ میں شگاف
مدہول بس اسٹینڈ سے مہالکشمی مندر تک جانے والی سڑک پر بھی پانی بہنے لگا اور پانی مندر کے اندر تک پہنچ گیا۔مقامی افرادکا کہنا ہے کہ بارش ہوتے ہی ہر بار سڑک پر پانی بہنے لگتا ہے
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل کے وٹولی گاؤں کے قریب مدہول راولا تالاب کے پشتہ میں شگاف پڑ گیا، جس کے باعث کھیتوں میں پانی داخل ہو گیا۔
رات بھر ہوئی بارش کے بعد تالاب کے پشتہ میں شگاف پڑنے سے پانی خارج ہوگیا جس کے نتیجہ میں کئی کھیت زیرِ آب آ گئے ہیں، اس واقعہ پر کسانوں نے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
مدہول بس اسٹینڈ سے مہالکشمی مندر تک جانے والی سڑک پر بھی پانی بہنے لگا اور پانی مندر کے اندر تک پہنچ گیا۔مقامی افرادکا کہنا ہے کہ بارش ہوتے ہی ہر بار سڑک پر پانی بہنے لگتا ہے
جس سے وہ شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کے مسئلہ کو مستقل طور پر حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔