تلنگانہ

تلنگانہ: لاشوں کی تبدیلی کا واقعہ

پولیس نے اسپتال کے عملہ کو چوکس کیا اور یہ لاشیں اسپتال لائی گئیں۔ بعد ازاں حقیقی لاشوں کو ان کے رشتہ داروں کے حوالے کردیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال میں لاشوں کی تبدیلی کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کے بعد اسپتال کے مردہ خانہ کے عملہ نے متعلقہ لاشیں ان کے رشتہ داروں کے حوالے کردیں۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

تفصیلات کے مطابق ہنمکنڈہ ضلع کے وانگارا منڈل مستقرسے تعلق رکھنے والا 53سالہ پرمیشور 22 مارچ کی رات ایلکاتُرتی کراس روڈ پر بائیک پر جارہا تھا کہ اس کی بائیک حادثہ کا شکار ہوگئی، شدید زخمی پرمیشور کو علاج کے لئے ورنگل ایم جی ایم اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

اسی دوران جنگاوں ضلع کے اسٹیشن گھن پور منڈل کے تھانے دارپلی گاؤں کے رہنے والے 40سالہ رمیش نے 24 مارچ کو خودکشی کی کوشش کی تھی اور اسے ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال میں اس کے رشتہ داروں نے منتقل کیا تھا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

دونوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ایم جی ایم اسپتال کے مردہ خانہ میں کیا گیا۔

بعد ازاں مردہ خانہ کے عملہ اور پولیس نے ان کی لاشوں کو دونوں خاندانوں کے حوالے کر دیا۔ان دونوں کے رشتہ دار لاشوں کو اپنے آبائی مقامات لے کر چلے گئے۔ بعد ازاں جب ان لاشوں پر سے کپڑا ہٹا کر دیکھاگیا تو انہیں پتہ چلا کہ یہ لاشیں ان کے رشتہ دار کی نہیں ہے جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

پولیس نے اسپتال کے عملہ کو چوکس کیا اور یہ لاشیں اسپتال لائی گئیں۔ بعد ازاں حقیقی لاشوں کو ان کے رشتہ داروں کے حوالے کردیا گیا۔

اسی دوران ایم جی ایم اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر چندر شیکھر نے کہا کہ اس واقعہ میں لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔