تلنگانہ

تلنگانہ: پنچایت انتخابات میں شکست، خاتون امیدوار کے شوہر نے گاوں کا راستہ بند کردیا،سنگباری میں دوپولیس ملازمین زخمی

پنچایت انتخابات میں شکست پرایک امیدوار کے شوہرنے گاوں کا راستہ بند کردیاجس کے بعد گاوں میں دوگروپس میں تصادم ہوگیا ۔خاتون کے شوہر اور اس کے ارکان خاندان نے پولیس پر بھی سنگباری کی جس کے نتیجہ میں پولیس کانسٹیبل اورسب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: پنچایت انتخابات میں شکست پرایک امیدوار کے شوہرنے گاوں کا راستہ بند کردیاجس کے بعد گاوں میں دوگروپس میں تصادم ہوگیا ۔خاتون کے شوہر اور اس کے ارکان خاندان نے پولیس پر بھی سنگباری کی جس کے نتیجہ میں پولیس کانسٹیبل اورسب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔


یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے چنابُگارم میں سرپنچ انتخابات میں ناکامی پرخاتون امیدوارجس کی شناخت چندراکلا کے طورپر کی گئی ہے، کے شوہر موہن سنگھ اور اس کے رشتہ داروں نے گاوں کے راستہ پر بیل بنڈی رکھ کرگاوں والوں کا راستہ بند کردیا۔


اس مسئلہ پر اس کی دیہاتیوں سے بحث وتکرار ہوگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گروپس میں تصادم کی شکل اختیارکرگئی۔


اس واقعہ کی اطلاع دیہاتیوںنے پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کربیل بنڈی کو ہٹانے اورصورتحال کوقابو میں کرنے کی کوشش کی تاہم ایک گروپ نے پولیس پر سنگباری کی جس سے حالات کشیدہ ہوگئے۔


اس واقعہ میں سب انسپکٹر اورکانسٹےبل زخمی ہوگئے۔


ان انتخابات میں کانگریس کی تائیدی امیدوار چندراکلا کو شکست ہوئی جس پر اس کے شوہر موہن سنگھ اوراس کے ارکان خاندان نے شکست پر رائے دہندوں سے مخاصمت کرتے ہوئے راستہ میں بیل بنڈی رکھ کر راستہ بند کردیا۔