تلنگانہ

وزیرآبکاری جوپلی کرشنا راو نے زیرتعمیرسرکاری اسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا

جوپلی کرشناراؤ نے چہل قدمی کے بعد راماپورم کے قریب اس اسپتال کے کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کنٹراکٹرس کوہدایت دی کہ وہ کاموں کے سلسلہ میں معیار کو برقراررکھیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرآبکاری جوپلی کرشنا راو نے ناگرکرنول ضلع کے کولاپور میں زیرتعمیرسرکاری اسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا۔انہوں نے عہدیداروں کو اس 100بستروں والے اسپتال کی تعمیر کے سلسلہ میں مختلف ہدایات دیں۔انہوں نے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور کاموں کی جلد تکمیل کی بھی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں
عمران خان سے بات چیت ممکن: اسحق ڈار
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا
قتل کی سیاست کو فروغ دینا میرا شیوا نہیں: جوپلی کرشنا راؤ
وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کی کل امریکہ روانگی

انہوں نے چہل قدمی کے بعد راماپورم کے قریب اس اسپتال کے کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کنٹراکٹرس کوہدایت دی کہ وہ کاموں کے سلسلہ میں معیار کو برقراررکھیں۔ وزیرموصوف نے اس موقع پر کہا کہ غریب افراد کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اس اسپتال کی تعمیر کی جارہی ہے۔