حیدرآبادمشرق وسطیٰ

سعودی بس حادثہ، تلنگانہ کے وفد کی حکومت ہند کے وفد سے ملاقات، نماز جنازہ مسجد نبویؐ اور تدفین جنت البقیع میں ہوگی

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ جناب ریونت ریڈی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تلنگانہ سرکار کے اعلیٰ سطحی وفد نے حکومتِ ہند کے نمائندوں سے اہم ملاقات کی، جس میں حالیہ سعودی عرب واقعے سے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ جناب ریونت ریڈی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تلنگانہ سرکار کے اعلیٰ سطحی وفد نے حکومتِ ہند کے نمائندوں سے اہم ملاقات کی، جس میں حالیہ سعودی عرب واقعے سے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

تلنگانہ وفد میں منسٹر محمد اظہرالدین، ایم ایل اے ماجد حسین، سکریٹری بی. شفیع اللہ اور دیگر متعلقہ عہدیدار شامل تھے۔ اس وفد نے حکومتِ ہند کے نمائندوں سے ملاقات کی جس کی قیادت آندھراپردیش کے گورنر جناب ایس. عبدالنذیر، وزارتِ خارجہ کے سکریٹری (CPV & OIA) جناب ارون کمار چیٹرجی، اور مملکتِ سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کر رہے تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب کے عہدیداروں نے تمام موجودہ مراحل اور ضروری کارروائیوں کا جائزہ لیا اور اس بات پر تبادلۂ خیال کیا کہ تمام رسمی امور کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ، ان شاء اللہ، تدفین اور آخری رسومات جمعہ کے روز مدینہ منورہ کے جنت البقیع میں انجام دی جائیں گی۔

تلنگانہ وفد نے سعودی حکومت اور متعلقہ ذمہ داران کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون و حمایت کو سراہا۔