تلنگانہ

تلنگانہ کے ڈی جی پی جیتندر کی سبکدوشی،وداعی تقریب کا اہتمام

ڈی جی پی جیتندر کی سبکدوشی کا پروگرام آج تلنگانہ پولیس اکیڈمی میں شاندار انداز میں منعقد کیا گیا، جہاں پولیس عہدیداروں نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر جیتندر نے اپنے خطاب میں حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں ڈی جی پی کے عہدے پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈی جی پی جیتندر نے کہا ہے کہ ریاست کے پولیس ملازمین ملک میں نمبر ون ہیں اور قومی سطح پر ریاستی پولیس کو نمایاں شناخت حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت کے سلسلہ میں تحقیقات کیلئے ٹیم کی تعیناتی
آسٹریلیا کے شان مارش کرکٹ سے سبکدوش
ساکشی ملک کے گھر جانا پرینکا کا ذاتی فیصلہ: برج بھوشن
اسٹوکس‘ ورلڈکپ کیلئے ونڈے ریٹائرمنٹ واپس لیں گے!

ڈی جی پی جیتندر کی سبکدوشی کا پروگرام آج تلنگانہ پولیس اکیڈمی میں شاندار انداز میں منعقد کیا گیا، جہاں پولیس عہدیداروں نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر جیتندر نے اپنے خطاب میں حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں ڈی جی پی کے عہدے پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی جی پی کے طور پر کام کرنے کے 15 ماہ کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل ہوئی اور ریاست میں جرائم کی شرح کم کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے۔ کاماریڈی اور نظام آباد میں آنے والی سیلابی صورتحال میں کئی جانیں بچائی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹنگ مافیا کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور نشہ آور اشیاء، سائبر کرائم کی روک تھام پر مستقل توجہ دی جا رہی ہے۔ جرائم کے سدباب میں ٹکنالوجی کا کردار بہت اہم ہے اور ریاست میں ایک لاکھ سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نگرانی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی اہم معاملات کو صرف 48 گھنٹوں میں حل کیا گیا۔

اس موقع پر جیتندر اپنے والدین کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور بتایا کہ والدین کو کھونے کا دکھ بہت بڑا ہے۔