امریکہ و کینیڈا

کینیڈا میں پہلے انسانی برڈ فلو کیس کی تصدیق،نوجوان کا ٹسٹ مثبت

برٹش کولمبیا کے ہیلتھ آفیسر بونی ہنری نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک نادر واقعہ ہے ہم یہاں برٹش کولمبیا میں کیس کے ذرائع کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے ایک مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔

اٹاوا: کینیڈا میں پہلا انسانی برڈ فلو کیس ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ ایک نایاب واقعہ ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا کہ طبی حکام کے مطابق کینیڈا نے برڈ فلو کے اپنے پہلے انسانی کیس کی تصدیق کی جب ایک نوجوان میں وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

متعلقہ خبریں
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اپلیکیشن سے متعلق اہم فیصلہ
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار
پنون کیس، امریکہ کے الزامات پر ہندوستان کا سخت ردعمل
کینیڈا میں ایک ہفتہ کے دوران یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا تیسرا واقعہ

صوبے کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی صوبے برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کے بارے میں خیال کیا گیا ہے کہ اسے H5 ایویئن فلو کسی پرندے یا جانور سے ہوا تھا۔صوبے نے کہا کہ وہ اس نوعمر کے رابطوں کا سراغ لگا رہا ہے تاکہ اس بیماری کے ماخذ کی نشاندہی کی جا سکے۔

برٹش کولمبیا کے ہیلتھ آفیسر بونی ہنری نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک نادر واقعہ ہے ہم یہاں برٹش کولمبیا میں کیس کے ذرائع کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے ایک مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔ کینیڈا کے وزیر صحت مارک ہالینڈ نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے لیے خطرہ کم ہے۔