تلنگانہ
تلنگانہ: کمیونٹی پولیسنگ کے تحت قبائلیوں میں کمبل اور نوجوانوں میں والی بال کٹس کی تقسیم
وزیر آبکاری جوپلی کرشنا راؤ نے اس پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ خانہ پور کے ایم ایل اے ویدما بوجو اور سپرنٹنڈنٹ پولیس اکھل مہاجن نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اس اقدام کی ستائش کی۔
حیدرآباد: کمیونٹی پولیسنگ کے ایک حصہ کے طور پر عادل آبادضلع پولیس نے اگروال سیوا ٹرسٹ کے تعاون سے ہفتہ کے روزضلع عادل آباد کے اوٹنورمنڈل کے گاؤں کماری کنٹہ میں ایک پروگرام منعقد کیا۔
اس تقریب کے دوران 1,000 قبائلیوں میں کمبل اور نوجوانوں میں 50 والی بال کٹس تقسیم کی گئیں۔
وزیر آبکاری جوپلی کرشنا راؤ نے اس پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ خانہ پور کے ایم ایل اے ویدما بوجو اور سپرنٹنڈنٹ پولیس اکھل مہاجن نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اس اقدام کی ستائش کی۔
اس اقدام کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے قبائلی خاندانوں کی مدد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے۔