جرائم و حادثات

تلنگانہ:بیوی کے کردارپرشبہ۔ ایک شخص نے 14ماہ کی بیٹی کوگلادباکرہلاک کردیا

بیوی کے کردارپرشبہ کرتے ہوئے ایک شخص نے اپنی 14ماہ کی بیٹی کوگلادباکرہلاک کردیااورپھر بیٹی کی لاس کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ کر خودسپردگی اختیار کرلی۔

حیدرآباد: بیوی کے کردارپرشبہ کرتے ہوئے ایک شخص نے اپنی 14ماہ کی بیٹی کوگلادباکرہلاک کردیااورپھر بیٹی کی لاش کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ کر خودسپردگی اختیار کرلی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع کے رام ریڈی پلی تانڈہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق تانڈہ کے تروپتی نائک کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔

شوہر اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کررہا تھا جس کے سبب ان دونوں میں ایک سال سے جھگڑے ہورہے تھے۔ دو دن پہلے بیوی اپنے مائیکے گئی تھی۔

جب شوہر اس کو اپنے ساتھ لانے کیلئے پہنچا تو اس نے انکار کردیا جس پر اس نے اپنی بیٹی کو ساتھ لالیا اوراس کا گلا دبا کر اس کو ہلاک کردیا۔

بعد ازاں اس نے بیٹی کی لاش کے ساتھ آٹو میں پہنچ کر پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی اختیار کرلی۔پولیس نے کہا کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو ریمانڈکردیاگیا ہے۔