تلنگانہ

تلنگانہ: جہیز کیلئے جھگڑا۔بیوی کو زہریلی کمیکل پلاکر شوہر نے بھی پی لیا

خاتون کی شناخت دیپکا کے طورپر کی گئی ہے جس نے 6 ماہ قبل سرینو سے محبت کی شادی کی تھی۔ فی الحال دیپکا تین ماہ کی حاملہ تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے ریگولہ تانڈا میں شوہر نے مبینہ طور پر جہیز کیلئے اپنی بیوی کو زہریلا کیمیکل پلایا اور بعد ازاں خود بھی پی لیا۔

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
کلواکنٹلہ کویتا کی مثالی انسانی ہمدردی، ایمس کی سہولتوں اور ٹرپل آر متاثرین کے مسائل پر سخت سوالات
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

خاتون کی شناخت دیپکا کے طورپر کی گئی ہے جس نے 6 ماہ قبل سرینو سے محبت کی شادی کی تھی۔ فی الحال دیپکا تین ماہ کی حاملہ تھی۔

اس کے ارکان خاندان کا کہنا ہے کہ شوہر اور سسرال والے کئی دنوں سے اُن پر جہیز لانے کا دباؤ ڈال رہے تھے۔

اس مسئلہ پر اس کا شوہر سے جھگڑا ہوا۔ شام کو شوہر نے مشروب میں زہریلی دوا ملا کر بیوی کو پلائی، اور بعد میں خود بھی پی لی۔

دونوں کو فوری طور پر کھمم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران دیپکا کی موت ہوگئی جبکہ سرینو کی حالت تشویشناک ہے۔ دیپکا کے والد کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔