تلنگانہ
تلنگانہ: حالت نشہ میں کار بے قابو۔فٹ پاتھ پر بنی دکانات کو ٹکر
تفصیلات کے مطابق، ایک تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر موجود ٹفن سنٹرس اور دیگر دکانوں سے جا ٹکرائی۔ اس تصادم کے نتیجہ میں یہ دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میڑچل ملکاجگری میں حالت نشہ میں کارچلاتے ہوئے ایک نوجوان نے فٹ پاتھ پربنی دکانات کو ٹکر دے دی۔یہ واقعہ ضلع کے مچابولارم میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق، ایک تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر موجود ٹفن سنٹرس اور دیگر دکانوں سے جا ٹکرائی۔ اس تصادم کے نتیجہ میں یہ دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
اس حادثہ میں کار کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا اور کار کو شدید نقصان پہنچا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ حادثہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا۔
حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی جس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔