تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:بی آرایس ایم ایل اے جوگورامنا کو عوامی برہمی کاسامنا

تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے رکن اسمبلی جوگورامنا کو تلخ تجربہ کا سامنا کرناپڑا۔ضلع عادل آباد کے جیناتھ منڈل کے اڈا دیہات میں یہ واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے رکن اسمبلی جوگورامنا کو تلخ تجربہ کا سامنا کرناپڑا۔ضلع عادل آباد کے جیناتھ منڈل کے اڈا دیہات میں یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
کونڈاپور میں بی آر ایس رکن اسمبلی کے مکان کے باہر کشیدگی
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

تفصیلات کے مطابق جوگورامنا انتخابی مہم چلانے کیلئے آئے تھے تاہم مقامی افراد نے ان کو روک دیا اوران پر شدید برہمی کااظہارکیا۔

ان مقامی افراد نے بی سی بندھو اسکیم کے بارے میں پوچھا اور کہاکہ ان کو بی سی بندھو اسکیم کا فائدہ نہیں پہنچایاگیا ہے۔انہوں نے پوچھا کہ گولہ کروماطبقہ کیلئے حکومت نے کیا کیا ہے؟

بی آرایس کے لیڈروں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے لیڈروں کی جانب سے مقامی افراد کو اشتعال دلایاجارہا ہے۔اس صورتحال پر قابو پانے میں پولیس کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔