تلنگانہ
تلنگانہ انتخابات: وزیراندراکرن ریڈی کے خلاف کیس درج
تلنگانہ کے وزیر و بی آر ایس کے امیدوار اندراکرن ریڈی کے خلاف معاملہ درج کیا گیا کیوں کہ وہ ضلع نرمل کے ایلاپلی علاقہ میں بنائے گئے پولنگ مرکز میں پارٹی کے کھنڈوے کے ساتھ داخل ہوگئے جہاں انہوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر و بی آر ایس کے امیدوار اندراکرن ریڈی کے خلاف معاملہ درج کیا گیا کیوں کہ وہ ضلع نرمل کے ایلاپلی علاقہ میں بنائے گئے پولنگ مرکز میں پارٹی کے کھنڈوے کے ساتھ داخل ہوگئے جہاں انہوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
اس بات کی شکایت انتخابی عملہ نے پولیس سے کی جس کے بعد نرمل رورل پولیس اسٹیشن میں وزیر موصوف کے خلاف کیس درج کیا گیا۔
اسی دوران پٹن چیرو میں کانگریس امیدوار سرینواس گوڑ کی اہلیہ سدھا کی جانب سے پولنگ مرکز کے معائنہ پر بی آر ایس، بی ایس پی کے لیڈروں نے اعتراض کیا۔
تین کانگریسی لیڈروں کے ساتھ اسناپور پولنگ مرکز میں وہ پہنچیں جس پر ان جماعتوں کے لیڈروں نے ان سے بحث و تکرار کی۔ پولیس نے ان کو منتشر کردیا۔