کھیل

پاکستان کئی بار ہندوستان آیا، اب ہندوستان کی باری : میاں داد

انہوں نے کہا، اگر مجھے فیصلہ کرنا ہوتا تو میں کوئی بھی میچ کھیلنے کے لئے ہندوستان نہیں جاتا، یہاں تک کہ ورلڈ کپ بھی نہیں۔ ہم ان (ہندوستان) کے ساتھ کھیلنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں لیکن وہ کبھی اس کا بدلہ نہیں چکاتے۔

نئی دہلی: پاکستان کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہاکہ جب تک ہندوستانی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرتی تب تک ان کی ٹیم کو ہندوستان نہیںجاناچاہئے۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
ہند۔پاک میاچ کی وکٹ تبدیلی ہوگی؟
عثمان خواجہ، سیاہ پٹی پر آئی سی سی کے فیصلہ کو چالینج کریں گے
غزہ میں فلسطینیوں کی تائید میں خواجہ نے بازو پر سیاہ پٹی باندھی، آئی سی سی کی سرزنش
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی اسکیم کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کو ایک روزہ ورلڈ کپ میں 15اکتوبر کو ایک دوسرے کا سامنا کرنا ہے، حالانکہ میاں داد نہیں چاہتے کہ ان کے ملک کے کھلاڑی ہندوستان آئیں۔

میاں داد نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں کہا، پاکستان 2012 میں 2016 میں بھی ہندوستان گیا تھا۔ اب ہندوستانیوں کے یہاںآنے کی باری ہے۔

انہوں نے کہا، اگر مجھے فیصلہ کرنا ہوتا تو میں کوئی بھی میچ کھیلنے کے لئے ہندوستان نہیں جاتا، یہاں تک کہ ورلڈ کپ بھی نہیں۔ ہم ان (ہندوستان) کے ساتھ کھیلنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں لیکن وہ کبھی اس کا بدلہ نہیں چکاتے۔

انہوں نے کہا کہ، پاکستان کرکٹ بڑا ہے، ہم اب بھی اچھے کھلاڑی پیدا کر رہے ہیں۔ اس لئے مجھے نہیں لگتا کہ اگر ہم ہندوستان نہیں آتے ہیں تو اس سے کوئی فرق پڑے گا۔

ہندوستان نے آخری بار 2008 میں ایک روزہ ایشیائی کپ کے لئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ تب سے دونوں ممالک کے درمیان طویل وقت سے چلی آ رہی سیاسی کشیدگی سے دو طرفہ کرکٹ تعلقات کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ میاں داد کا کہنا ہے کہ کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہئے۔

میاں دادنے کہا، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ کوئی اپنے پڑوسیوں کو منتخب نہیں کر سکتا ہے، اس لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرکے رہنا بہتر ہے۔میں نے ہمیشہ کہاہے کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے اور ملکوں کے درمیان غلط فہمیوں اور شکایات کو دور کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا یہ معلوم ہی تھا کہ وہ پھر سے اپنی ٹیم کو ایشیا کپ کے لئے پاکستان نہیں بھیجیں گے، اس لئے وقت آ گیا ہے کہ ہم سخت رویہ اپنائیں۔

جاوید میاں داد نے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

a3w
a3w