تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:دیگر ریاستوں کے اہم لیڈروں کو مختلف ذمہ داریاں

حیدرآباد: تلنگانہ میں کامیابی کے لئے کانگریس قیادت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ دہلی سے پارٹی کی روزمرہ کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

دیگر ریاستوں کے اہم لیڈروں کو تلنگانہ انتخابات کے سلسلہ میں مختلف ذمہ داریاں دی جارہی ہیں۔ انتخابی امور پر نگرانی کے لیے مبصرین اور مختلف شعبہ جات کے انچارج کے طور پر ان کو مقرر کیا گیا ہے۔

گجرات سے روہن گپتا کو انتخابی مہم کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اس سلسلہ میں احکام جاری کئے ہیں۔

قبل ازیں انہوں نے گجرات، ہریانہ اور مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی مہم کی نگرانی کی تھی۔

روہن کے ساتھ کانگریس جنرل سکریٹری اجے کمار کو میڈیا پروگراموں کے انتظام کے لیے مبصر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

مہاراشٹرا نے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان اور کرناٹک کے وزیر بوسوراج کو ریاستی انتخابی مبصر مقرر کیاگیا ہے۔

کانگریس قیادت نے دیگر ریاستوں کے لیڈروں کو ہر اسمبلی حلقہ میں بطور مبصر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔