تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:کانگریس امیدوار سمپت کمار کی قیامگاہ پر آئی ٹی چھاپہ

تلنگانہ کانگریس کے امیدوارسمپت کمار کی جوگولامبا گدوال ضلع میں رہائش گاہ پر آئی ٹی عہدیداروں کی ٹیم نے چھاپے مارے۔سمپت کمارعالم پور حلقہ سے مقابلہ کررہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے امیدوارسمپت کمار کی جوگولامبا گدوال ضلع میں رہائش گاہ پر آئی ٹی عہدیداروں کی ٹیم نے چھاپے مارے۔سمپت کمارعالم پور حلقہ سے مقابلہ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
42کروڑ روپئے ضبط۔ رقم،کارٹن میں بھر کر رکھی گئی تھی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

آج صبح آئی ٹی عہدیداروں اور پولیس کے عہدیداروں نے ٹیموں نے ان کے مکان پہنچ کر تلاشی لی۔ذرائع کے مطابق مکان کے قفل توڑتے ہوئے یہ تلاشی لی گئی۔

اچانک اس کارروائی سے سمپت کمار کی بیوی بے ہوش ہوگئیں جن کو ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال منتقل کیاگیا۔

آئی ٹی اور پولیس عہدیداروں کی اس کارروائی کی اطلاع کے ساتھ ہی سمپت کمار کے حامیوں اور کانگریس کے کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے مکان پر جمع ہوگئی جنہوں نے اس کارروائی کی شدید مذمت کی۔