تلنگانہ

تلنگانہ: کمپنی میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھونگیرضلع کے پداکندوکورکی پریمیئر ایکسپلوسیو کمپنی میں ہفتہ کی صبح ہوئے دھماکہ میں ایک شخص ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں
رقت انگیز دعا کے ساتھ تبلیغی جماعت کا دینی اجتماع اختتام پذیر
تلنگانہ میں ڈرون یونیورسٹی قائم کرنے فلکسٹی گروپ کا اعلان
تلنگانہ کی قابل تجدید توانائی24 پالیسی متعارف: : بھٹی وکرامارکہ (ویڈیو)
ماہ رجب میں عبادات کی طرف بھر پور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے : مولانا حافظ پیر شبیر احد
تلنگانہ میں مجالس مقامی کے انتخابات کی تیاریاں

زخمیوں میں دو مزدور کنکیااور پرکاش کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق،کنکیا کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس واقعہ کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے جانچ شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق کمپنی میں ری ایکٹر پھٹ گیا۔ ری ایکٹر میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد کمپنی انتظامیہ نے ایمرجنسی سائرن بجا دیا۔ دھماکے سے عمارت گر گئی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

آگ پر قابو پالیا گیا۔ ایک مزدور پرکاش کو سکندرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا کیونکہ اس کی حالت نازک تھی۔