یوروپ

ترکی میں 4.4 شدت کا زلزلہ

ترکی کے بحیرہ روم علاقہ میں واقع گوکسن قصبہ اور ضلع‘ قہرمان مرعش صوبہ کا حصہ ہے۔ ترکی رواں سال فروری کے پہلے ہفتے میں آئے خوفناک زلزلوں کے نقصان سے اب بھی نبرد آزما ہے۔

استنبول: گوکسن ضلع کے جنوب مغرب سے 6کلومیٹر دور 4.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ امریکہ کے ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلہ کا مرکز شمال میں 37.974 اور مشرق میں 36.448 میں پایا گیا جو سات کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست
غزہ نسل کشی پر جشن منانے والا اسرائیلی فٹبالر گرفتار

 یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلہ 10:44:29 بجے محسوس کیا گیا۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ترکی کے بحیرہ روم علاقہ میں واقع گوکسن قصبہ اور ضلع‘ قہرمان مرعش صوبہ کا حصہ ہے۔ ترکی رواں سال فروری کے پہلے ہفتے میں آئے خوفناک زلزلوں کے نقصان سے اب بھی نبرد آزما ہے۔

 6/ فروری کو (صبح 4:17 بجے) جنوبی ترکی میں ریکٹر اسکیل پر7.8 شدت کا تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کا مرکز قہرمان مرعش صوبہ کا پازارجیک ضلع میں تھا۔ زلزلے سے کئی پڑوسی صوبے متاثر ہوئے جہاں 14 ملین افراد مقیم تھے جن میں 1.8ملین شامی پناہ گزیں بھی شامل ہیں۔

a3w
a3w