شمالی بھارت

تلنگانہ ایکسپریس 2 حصوں میں تقسیم، بڑا حادثہ ٹل گیا

ریلوے انتظامیہ کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹرین کو روک کر اس میں ڈبے جوڑے گئے، جس کے بعد اسے آگے کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار کم ہونے سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

مورینا: مدھیہ پردیش کے مورینا ریلوے اسٹیشن پرکھڑی تلنگانہ ایکسپریس کے روانہ ہوتے ہی دو حصوں میں تقسیم ہونے کے بعد ریلوے انتظامیہ کی فوری کارروائی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
خواتین، نومولود کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار، دبیرپورہ میں واقعہ
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی

ریلوے ذرائع کے مطابق کل دیر رات تلنگانہ ایکسپریس (12724) یہاں سے روانہ ہوتے ہی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ ٹرین کے انجن سمیت سات ڈبے الگ ہو گئے۔

ریلوے انتظامیہ کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹرین کو روک کر اس میں ڈبے جوڑے گئے، جس کے بعد اسے آگے کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار کم ہونے سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔