حیدرآباد

تلنگانہ: نقلی کپاس کے بیج کی فروخت۔ گروہ گرفتار

تلاشی کے دوران، پولیس نے گاڑی سے 15 تھیلوں میں 745 کلوگرام نقلی بیج برآمد کئے، ساتھ ہی تین موبائل فونس بھی ضبط کر لئے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ باچوپلی میں نقلی کپاس کے بیج فروخت کرنے والے ایک گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

تفصیلات کے مطابق، کرنول ضلع سے تعلق رکھنے والے مدنا، آدرش اور اُودے نے مل کر ایک گروہ بنایا تھا، جو کسانوں کو دھوکہ دیتے ہوئے نقلی کپاس کے بیجوں کو اعلیٰ معیار کے اصلی بیج قرار دے کر فروخت کر رہے تھے۔

جب یہ گروہ کرناٹک کی رجسٹریشن والی ایک آٹو کے ذریعہ نقلی بیجوں کو کرنول سے حیدرآباد لے جا رہا تھا، تو محکمہ زراعت کے کوالٹی کنٹرول آفیسر یادگیری اور باچوپلی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روک لیا۔

تلاشی کے دوران، پولیس نے گاڑی سے 15 تھیلوں میں 745 کلوگرام نقلی بیج برآمد کئے، ساتھ ہی تین موبائل فونس بھی ضبط کر لئے۔

ملزمین کو حراست میں لے کر مزید پوچھ گچھ کے لئے باچوپلی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او اوپندر کی ہدایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔