تلنگانہ

تلنگانہ: اراضی کے تنازعہ پر کھمبے سے باندھ کر کسان کی پٹائی کردی گئی

تلنگانہ کے ضلع میدک میں اراضی کے تنازعہ پر کھمبے سے باندھ کر کسان کی پٹائی کردی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں اراضی کے تنازعہ پر کھمبے سے باندھ کر کسان کی پٹائی کردی گئی۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

ضلع کے سنگائی پیٹ گاؤں میں اراضی کے تنازعہ پر ایک کسان کی بُری طرح پٹائی کے بعد اس کو کھمبے سے باندھ دیاگیا۔گاؤں میں متاثرہ نرسمہلو سمیت دو خاندانوں کے درمیان کافی عرصہ سے اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا۔

موکیری ملیااور جیلا ملیا نے اپنے زرعی کھیت میں تنازعہ پر ایک دوسرے پر حملہ کر دیا، اس حملے میں جیلا ملیا اورموکیری ملیا شدید زخمی ہو گیا۔

دونوں کے زخمی ہونے پر موکیری ملیا کے بیٹے نرسمہلو نے دونوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم، تھوڑی دیر بعد جیلا ملیا کے بیٹے نے نرسمہلو کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کی۔

نرسمہلو کو متنازعہ اراضی کے قریب ایک کھمبے سے باندھ دیاگیا۔اس بات کی اطلاع پر مقامی افراد وہاں پہنچے جنہوں نے نرسمہلو کو آزاد کرایا اور پولیس کو اطلاع دی۔

a3w
a3w